ہومتازہ ترینکروکس حال میں حملہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، ماسکو

کروکس حال میں حملہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، ماسکو

کروکس حال میں حملہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، ماسکو

ماسکو (صداۓ روس)
روسی ریاست ڈوما، یا پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے کہا کہ ماسکو کے کروکس سٹی ہال میوزک وینیو پر دہشت گردانہ حملے کا ارتکاب کرنے والوں کا خاتمہ ضروری ہے. انہوں نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا، “کروکس سٹی ہال میں ایک خوفناک سانحہ پیش آیا ہے۔ مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔ اس ظالمانہ دہشت گردانہ حملے کا ارتکاب کرنے والے عفریتوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے وعدہ کیا کہ روسی خصوصی خدمات ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تمام افراد کی شناخت کریں گی۔ انہوں نے اپنے ٹیلی گرام چینل میں واشنگٹن کے ان بیانات پر تبصرہ کہ امریکہ کو دہشت گردی کے حملے میں یوکرین کے ملوث ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے کرتے ہوئے لکھا جیسا کہ روس کی قیادت نے کہا ہے، تمام ملوث افراد کی شناخت روسی اسپیشل سروس کے ذریعے کی جائے گی اور انھیں قرار واقعہ سزا دی جائے گی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں