ہومتازہ تریندہشت گردانہ حملے کے بعد ماسکو میٹرو میں سیکورٹی بڑھا دی گئی

دہشت گردانہ حملے کے بعد ماسکو میٹرو میں سیکورٹی بڑھا دی گئی

دہشت گردانہ حملے کے بعد ماسکو میٹرو میں سیکورٹی بڑھا دی گئی

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر لکھا کہ ماسکو ریجن میں کروکس سٹی ہال کنسرٹ ہال میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ماسکو میٹرو میں مسافروں کا کنٹرول بڑھا دیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ہماری ترجیح مسافروں، عملے اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت ہے۔ ماسکو سب وے میں سیکیورٹی کے مسائل ہمیشہ اولین ترجیح ہوتے ہیں، مسافروں کی بہتر اسکریننگ کی جاتی ہے۔ کروکس سٹی ہال کنسرٹ ہال کے قرین ترین میاکنینو میٹرو اسٹیشن پر سب وے سیکورٹی سروسز کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اسٹیشن معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ٤٠ افراد ہلاک اور ١٠٠ سے زائد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق خودکار اسلحے سے لیس کم از کم ٣ حملہ آوروں نے سٹی ہال میں گھس کر فائرنگ اور دھماکا کیا۔ دھماکے سے کنسرٹ ہال میں آگ لگ گئی، دھماکے کے باعث کنسرٹ ہال کی چھت گرنے سے لوگ دب گئے۔ روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز اور سیکیورٹی اہلکار متاثرین کو عمارت سے باہر نکالنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں