ہومتازہ ترینماسکو کے کروکس حال میں دھہشتگردانہ حملہ، 40 ہلاک درجنوں زخمی

ماسکو کے کروکس حال میں دھہشتگردانہ حملہ، 40 ہلاک درجنوں زخمی

ماسکو کے کروکس حال میں دھہشتگردانہ حملہ، 40 ہلاک درجنوں زخمی
ماسکو (صداۓ روس)
روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے اطلاع دی ہے کہ ماسکو کے قریب کروکس سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملے میں ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق چالیس افراد ہلاک اور ١٠٠ سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایف ایس بی نے کہا ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق کروکس سٹی ہال کی عمارت پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ٤٠ افراد ہلاک اور ١٠٠ سے زائد زخمی ہوئے. ایف ایس بی نے کہا کہ سپیشل سروسز سرچ آپریشن کر رہی ہیں، زخمیوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ کروکس سٹی روسی دارالحکومت کے بالکل شمال مغرب میں ایک بڑے مال اور موسیقی کا حال ہے جو جمعہ کو دیر گئے نامعلوم حملہ آوروں کے حملے کی زد میں آیا۔

اسالٹ رائفلوں سے لیس کئی افراد نے حاضرین پر حملہ کیا اور انہیں دیکھتے ہی دیکھتے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ حملہ آوروں نے مال کے ایک کنسرٹ ہال کو بھی نشانہ بنایا، اسے آگ لگا دی اور پوری عمارت میں بڑی آگ بھڑک اٹھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں