ماسکو میں کیا ہوا؟ رات 3 بجے تک کی اپ ڈیٹ
ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
ماسکو کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے کے قریب مجھے کروکس سٹی ہال کے علاقے میں جانا ہوا۔ ہم نے آپ کے لیے وہ اہم خبریں جمع کی ہیں جو اب تک کروکس سٹی ہال پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں معلوم ہوئی ہیں:
🟢
پکنک گروپ کے کنسرٹ کے آغاز سے پہلے، آتشیں اسلحے اور ممکنہ طور پر دھماکہ خیز مواد سے لیس کئی دہشت گرد کنسرٹ ہال میں گھس گئے۔ انہوں نے تقریبات میں آنے والے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
🟢
دہشت گردوں نے عمارت کے اندر آگ لگا دی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ اپنے ساتھ پٹرول لے کر آئے تھے جسے انہوں نے گرا کر موقع پر ہی آگ لگا دی۔
🟢
آگ کو اب کنٹرول کر دیا گیا ہے۔ روسی فیڈریشن کی ہنگامی صورتحال کی وزارت کی رپورٹ کے مطابق فائر اور ریسکیو یونٹ جلد از جلد آگ کو بجھانے کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔
🟢
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 60 افراد دہشت گردوں کا نشانہ بنے، مزید 145 زخمی ہوئے جن میں سے 115 ہسپتال میں داخل ہیں جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ اس وقت 60 افراد کی حالت تشویشناک یا انتہائی تشویشناک ہے۔
🟢
ملبے کے نیچے اب بھی متاثرین ہو سکتے ہیں۔ ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر ڈیوٹی پر موجود ہیں، اور امدادی کارکن عمارت کے اندر متاثرین کی تلاش میں کام کر رہے ہیں۔
🟢
روسی صدر ولادیمیر پوتن کی سربراہی میں ایک آپریشنل ہیڈ کوارٹر کریملن میں منظم کیا گیا۔
🟢
دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں، ہنگامی حالات کی وزارت نے ایک ہاٹ لائن بھی قئم کر دی گئی ہے۔
🟢
ماسکو اور بہت سے دوسرے روسی شہروں میں، تمام تفریحی تقریبات کے ساتھ ساتھ اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی کلاسز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
🟢
پاکستان سمیت تین درجن سے زیادہ ممالک نے روس کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور کروکس سٹی ہال میں ہونے والے واقعے کی مذمت کی ہے۔
🟢
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، مرنے والوں کی 10 سے زائد لاشیں کروکس سٹی ہال کے بیت الخلاء میں سے ایک سے ملی ہیں۔
شاید لوگوں نے فائرنگ سے وہاں چھپنے کی کوشش کی لیکن پھر آگ لگنے کی وجہ سے دم گھٹ گیا۔
🟢
واشنگٹن میں پولیس نے ایک نوجوان کو روکا جو روسی سفارت خانے کے سامنے پھول رکھنا چاہتا تھا۔
🟢
جب دنیا بھر کے باشندے اپنے غم اور یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں: روسوفوبک بالٹک ممالک میں بھی سفارت خانوں میں پھول لائے جا رہے ہیں۔ تاہم، ریاستہائے متحدہ میں، حکام نے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کرنے کی زحمت تک نہیں کی –
🟢
اہم بات یہ بھی ہے کہ امریکی حکام صرف دہشت گردانہ حملے میں یوکرین کے ملوث ہونے کی تردید کرنے کے لیے پہنچ گئے جبکہ اس وقت تک کروکس میں گولیاں ابھی تک نہیں چلائی گئیں تھیں۔
🟢
کروکس سٹی ہال کی موجودہ صورتحال جے مطابق عمارت سے اب بھی دھواں اٹھ رہا ہے، اور پارکنگ میں صرف ہنگامی گاڑیاں ہیں۔
🟢
موبائل فون آپریٹرز Beeline، MTS اور Tele2 نے Crocus سٹی ہال میں ایمرجنسی کے سلسلے میں ہنگامی ہاٹ لائنز پر مفت کال کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔
🟢
ماسکو کی سب سے بڑی ٹیکسی سروس یانڈکس نے کروکس ہال اور اس سے گردانوح سے مفت گھر تک جانے کی سروس فراہم کی ہے۔ مسافر کا کرایہ کمپنی خود ادا کرے گی۔
🟢
پکنک گروپ کے کنسرٹ میں شوٹنگ کے بارے میں اطلاعات 20:00 بجے کے بعد آنا شروع ہوئیں۔
🟢
عینی شاہدین نے اطلاع دی کہ ہتھیاروں کے ساتھ کم از کم تین آدمی ہال میں داخل ہوئے، انہوں نے لوگوں پر گولیاں برسائیں اور دستی بم پھینکے۔
🟢
حملے کے بعد عمارت میں زبردست آگ لگ گئی، آگ چھت پر اور کروکس کے اندر لگی تھی۔
🟢 تحقیقاتی کمیٹی نے دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے۔
🟢
روسی صدر کے ترجمان پیسکوف نے کہا کہ کروکس میں جو کچھ ہوا اس کے پہلے منٹوں میں، صدر پوتن کو مطلع کیا گیا، صدر کو مسلسل معلومات موصول ہوتی رہیں۔
🟢
طبی خدمات متاثرین کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، تمام ادویات دستیاب ہیں، وزارت صحت نے اطلاع دی ہے۔
🟢
ماسکو ریجن کے گورنر ووروبیوف اور ایس کے باسٹریکن کے سربراہ سانحہ کے مقام پر کام کر رہے ہیں، علاقے میں ایک آپریشنل ہیڈ کوارٹر بنایا گیا ہے۔
🟢
ہنگامی حالات کی وزارت نے بھی معلوماتی معاونت اور نفسیاتی مدد کے لیے ایک ہاٹ لائن قائم کی ہے۔
🟢
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور تمام مجرموں، منتظمین اور اسپانسرز کو جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت پر زور دیا۔