ہومتازہ ترینماسکو کے کروکس سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملے میں تین بچے...

ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملے میں تین بچے ہلاک

ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملے میں تین بچے ہلاک

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو ریجن کی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ہسپتال کے اعداد و شمار کے مطابق، جمعہ کی رات ماسکو کے باہر کروکس سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں تین بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ روسی حکام نے بتایا ہے کہ قتل عام کے بعد اسپتال میں داخل ہونے والوں میں کم از کم پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ روس کے وزیر صحت میخائیل موراشکو نے کہا ہے کہ کروکس کے کنسرٹ ہال میں دہشت گردانہ کارروائی کے بعد ایک سو پندرہ افراد کو اسپتال میں داخل کیا گيا ہے کہ جن میں سے پانچ بچے ہیں- جبکہ تیس سے زائد افراد کو معمولی علاج کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اب تک ساٹھ سے زيادہ افراد اس دہشت گردانہ حملے میں مارے گئےہيں کہا کہ اس حادثے کے ساٹھ سے زیادہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کروکس شہر کے ایک کنسرٹ ہال میں اس وقت آگ لگ گئی جب ملیشیا کی وردیوں میں ملبوس افراد نے خودکار اسلحے سے کنسرٹ ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور دھماکے کئے جس سے عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دہشتگردوں کی جانب سے بم پھینکنے کے بعد لگنے والی آگ میں سینکڑوں افراد اندر پھنس گئے جبکہ آتشزدگی سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے سو سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے -روسی فیڈریشن میں انسانی حقوق کے کمشنر نے بھی جمعے کی رات کروکس کنسرٹ ہال میں جو کچھ ہوا اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔​

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں