اسلام آباد (صداۓ روس)
ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست پی ٹی آئی رہنما حامد خان کے ذریعے دائر کی گئی ،درخواست میں انکوائری کمیشن کی تشکیل کو غیر آئینی اور غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ججز کے الزامات کی انکوائری کیلئے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے،عدالتی امور میں مداخلت کرنے والوں کو قرارواقعی سزا دی جائے۔