ہومپاکستانسینیٹ کے پہلے اجلاس کیلئے اسحاق ڈار پریزائیڈنگ افسر مقرر

سینیٹ کے پہلے اجلاس کیلئے اسحاق ڈار پریزائیڈنگ افسر مقرر

اسلام آباد (صداۓ روس)
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن اور نو منتخب سینیٹرز کی حلف برداری کے لئے اسحاق ڈار کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کردیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹ کے پہلے اجلاس میں نومنتخب سینیٹرز کی حلف برداری اورچیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاالیکشن ہوگا جس کیلئے صدر آصف زرداری نے اسحاق ڈارکوپریذائیڈنگ افسر مقرر کرنےکی سمری پردستخط کردیے۔صدر زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر وزیر خارجہ اسحاق ڈارکوپی او مقررکرنےکی سمری پردستخط کئے۔اس حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی روایت کے مطابق کوئی حاضر سینیٹر ہی پہلے اجلاس کا پریزائیڈنگ افسر ہوسکتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں