ہومپاکستانعید کا چاند کب نظر آنے کا قوی امکان ہے ؟ محکمہ...

عید کا چاند کب نظر آنے کا قوی امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

کراچی (صداۓ روس)
ملک بھر میں شوال کا چاند منگل 9 اپریل کو نظر کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی جبکہ غروب آفتاب کے بعد افق پر چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا۔

ملک کے جنوبی علاقوں سمیت زیادہ تر مقامات پر 9 اپریل کو مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں