ہومکھیل42 سالہ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور...

42 سالہ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

نئی دہلی (صداۓ روس)
بھارت کے سابق کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مہندر سنگھ دھونی جن کا شمار دنیا کے بہترین وکٹ کیپرز اور کپتانوں میں کیا جاتا ہے انہوں نے ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں اپنا لوہا منوالیا ہے۔دھونی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کے پیچھے 300 شکار کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ اتوار کو آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کے پرتھوی شا کا کیچ پکڑ کر سر انجام دیا۔دھونی نے 367 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 300 شکار مکمل کیے ۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا ہے ، جنہوں نے 281 اننگز میں 274 شکار کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل 2024 کا سیزن شروع ہونے سے قبل چنئی سپر کنگز کو مجموعی طور پر 7 بار ٹرافی جتوانے والے کپتان مہندر سنگھ دھونی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے تھے۔ دھونی نے ٹیم کی کپتانی رتوراج گیکواڈ کو سونپ دی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

6 تبصرے

  1. Thank you for every one of your work on this site. Kate takes pleasure in working on internet research and it’s easy to understand why. Most people know all of the lively mode you offer rewarding steps through the blog and even improve response from other ones on the matter plus our favorite child is now becoming educated so much. Enjoy the remaining portion of the year. Your performing a powerful job.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں