ہومتازہ ترینروس کی تاریخ میں طویل ترین سزا پانے والی لڑکی

روس کی تاریخ میں طویل ترین سزا پانے والی لڑکی

روس کی تاریخ میں طویل ترین سزا پانے والی لڑکی

ماسکو (صداۓ روس)
داریا ٹریپووا جسے گزشتہ برس میں سینٹ پیٹرزبرگ کیفے میں ہونے والے ایک دھماکے میں روسی فوجی صحافی ولادلن تاتارسکی کے قتل کے الزام میں دہشت گردی کا مرتکب پایا گیا تھا، اسے عدالت نے 27 سال کی سزا سنا دی ہے۔ واضح رہے روس کی تاریخ میں کسی بھی خاتون کے لیے یہ طویل ترین قید کی سزا ہے اور اس فیصلے کو اعلی عدالت نے برقرار رکھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 26 سالہ ملزمہ کے وکلاء نے دہشت گردی کے الزامات سے اپنے مؤکل کی بریت اور فوری رہائی کو یقینی بنانے کی کوشش کی۔ جبکہ دوسری جانب استغاثہ نے پچھلے فیصلے کے خلاف بھی اپیل کی تھی، اور مطالبہ کیا تھا کہ عوامی اہمیت اور جرم کی شدت کے پیش نظر داریا ٹریپووا کی سزا کو مزید ایک سال تک بڑھا کر کل 28 سال کی سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے۔ روسی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عدالت نے پچھلے فیصلے کو بغیر تبدیلی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا اور دونوں اپیلوں کو مسترد کردیا.

ولادلن تاتارسکی جس کا اصل نام میکسم فومین تھا، 2 اپریل 2023 کو سینٹ پیٹرزبرگ میں اس وقت مارا گیا جب ٹریپووا کی طرف سے ایک کیفے میں ایک تقریب میں ایک تحفہ اس کے حوالے کیا گیا اور پھر اس میں دھماکہ ہوا، جس سے تاتارسکی ہلاک اور ارد گرد 50 لوگ زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد ایک روسی عدالت نے ٹریپووا کو دہشت گردی اور غیر قانونی طور پر دھماکہ خیز مواد رکھنے اور جعلی ڈرائیور لائسنس رکھنے کا مجرم قرار دیا۔ ٹریپووا نے معافی کی اپیل کی جسے مسترد کردیا گیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل