ہومپاکستانوزیر خارجہ اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات

ماسکو (صداۓ روس)
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج قازقستان کے شہر آستانہ میں ایس سی و کونسل آف وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان بڑھتی ہوئی دو طرفہ افہام و تفہیم اور تعاون اور حالیہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے روس میں پرامن اور کامیاب انتخابی عمل پر اپنے روسی ہم منصب کو مبارکباد دی اور پاکستان روس تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے ادارہ جاتی میکانزم کی باقاعدگی سے میٹنگیں کرکے اور فالو اپ اقدامات اٹھاتے ہوئے پاکستان روس دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اس سال ماسکو میں بین الحکومتی کمیشن کا نواں اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل