ہومانٹرنیشنلسنگاپور ایئر لائنز کو دوران پرواز شدید ٹربولینس کو سامنا، ایک مسافر...

سنگاپور ایئر لائنز کو دوران پرواز شدید ٹربولینس کو سامنا، ایک مسافر ہلاک

سنگاپور ایئر لائنز کو دوران پرواز شدید ٹربولینس کو سامنا، ایک مسافر ہلاک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سنگاپور ایئرلائن کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ ایک مسافر ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے. لندن سے سنگاپور جانے والی سنگاپور ایئر لائنز کے طیارے کو دوران پرواز کو فضا میں شدید ٹربولینس کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈنگ کرنا پر. اطلاعات کے مطابق اس مشکل صورت حال کے دوران ایک مسافر ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔ روئٹرز کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی سنگاپور ایئرلائنز کی فلائٹ SQ321 کو دوران پرواز فضا میں شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد طیارے کو بینکاک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

ہنگامی لینڈنگ کے چار گھنٹے بعد 18 افراد ہسپتال میں داخل رہے جبکہ دیگر 12 کا علاج آؤٹ ڈور پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کیا گیا۔ ایئر لائنز کے مطابق بقیہ مسافروں اور عملے کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور جہاں ضروری ہو ان کا علاج کیا جا رہا ہے. دوران پرواز جہاز میں 211 مسافر اور عملے کے 18 ارکان سوار تھے۔ سوورنا بھومی ہوائی اڈے کے جنرل مینیجر کٹی پونگ کٹیکاکورن نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ مرنے والا ایک برطانوی شخص تھا جسے بظاہر دل کا دورہ پڑا تھا۔ سنگاپور سول حکام کی جانب سے اس حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل