ہومپاکستانپاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز کی جانب سےعید ملن پارٹی...

پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز کی جانب سےعید ملن پارٹی کا اہتمام

ماسکو (صدائے روس) پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز کی جانب سے روس میں مقیم ہموطنوں کے اعزاز میں ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی روس میں متعین سفارت خانہ پاکستان میں قونصلر رانا محمد خالد ضیاء تھے. جبکہ تقریب میں مہمانان گرامی میں ڈاکٹر بابر اسلام ، خورشید رضوی ، ، نوید خان ، اشتیاق ہمدانی ، ڈاکٹر زاہد علی خان ، ڈاکٹر ظہیر اسلام زاہد سہیل ،و دیگر شرکاء شامل تھے۔ایک مقامی ریسٹورنٹ پر منعقد ہونیوالی اس عید ملن پارٹی میں میزبان ملک شہباز نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کہااور عید سعید کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید کا تہوار ہمیں باہمی اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے، عید خوشی اور مسرت کے اظہار کا دن ہے اور اس کا تقاضا یہ ہے کہ ہم خوشیوں کو اجتماعی طور پر منائیں تاکہ پورا معاشرہ مسرور اور مطمئن ہو۔


عید ملن پارٹی’ شرکائے نے ملک شہباز کی جانب سے سجائی گئی اس خوبصورت محفل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات سے دیار غیر میں ہم وطنوں کو مل بیٹھنے کا نہ صرف موقع ملتا ہے بلکہ ایک دوسرے کے مسائل اور اہم ملکی حالات سے بھی اگاہی کا بہترین موقع ہوتا ہے. عید ملن پارٹی پرتکلف ظہرانے پر اختتام پذیر ہوئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل