شام کو مشرق وسطیٰ کے تصادم میں گھسیٹنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، روس
ماسکو (صداۓ روس)
شام کے لیے روس کے صدارتی ایلچی الیگزینڈر لاورینتیف نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال بگڑتی جا رہی ہے، شام کو خطے میں بڑے پیمانے پر تنازعہ میں گھسیٹنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ، ہم مشرق وسطی کے تنازعات کو پھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران نے حملوں کا تبادلہ کیا، لیکن اب ہم شام کو مسلح تصادم میں گھسیٹنے کی کوششیں دیکھ رہے ہیں۔ سفارت کار کے مطابق آج کی اولین ترجیح شام کو مشرق وسطیٰ کے تنازعے میں کھینچنے کی کوششوں کو روکنا ہے۔
خیال رہے 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں قائم فلسطینی گروپ حماس کے جنگجؤں کی جانب سے اسرائیل پر اچانک حملہ کرنے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی آگ پھر سے بھڑک اٹھی، جس میں غزہ کی سرحد کے قریب رہنے والے متعدد اسرائیلی کبوتز باشندوں کو ہلاک اور خواتین بچوں سمیت 240 سے زائد اسرائیلیوں کو اغوا کر لیا گیا۔