ہومتازہ ترینسلامتی کی ضمانتیں،روس سمیت سابق سوویت ریاستوں کا تحفظ کریں گی، روس

سلامتی کی ضمانتیں،روس سمیت سابق سوویت ریاستوں کا تحفظ کریں گی، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس اور سابق سوویت آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ تنظیم (CIS) کے رکن ممالک امریکہ اور نیٹو کو روس کی جانب سے طلب کی گئیں سلامتی کی ضمانتوں پر ماسکو سے بات چیت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ CIS تنظیم کے ہمارے دوستوں کے ساتھ بہت سی ملاقاتیں اور بات چیت مستقبل قریب میں ہونے کی توقع ہے، جہاں ان سے مغرب کو پیش کی گئی دستاویزات اور تجاویز پر پیشہ ورانہ سطح پر اچھی طرح سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سینئر روسی سفارت کار نے مزید کہا کہ ہمارے خیال میں روس نے امریکہ اور نیٹو کے ساتھ سلامتی کی ضمانتوں کے معاہدے کا مسودہ جو پیش کیا ہے، وہ اسٹریٹجک استحکام کے دباؤ کے مسائل کو حل کرنے اور نہ صرف روس بلکہ دیگر سابق سوویت ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات پر غور کرنے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ مغربی ممالک ہمارے خدشات کو دور کریں اور ممکنہ خطرات کو کم کریں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل