ہومانٹرنیشنلسعودی عرب کی نئی ویزا پالیسی: پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے...

سعودی عرب کی نئی ویزا پالیسی: پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزہ معطل

سعودی عرب کی نئی ویزا پالیسی: پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزہ معطل
ریاض(صداۓ روس)

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے اپنی ویزا پالیسی میں اہم تبدیلیاں متعارف کروا دی ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزہ معطل کر دیا گیا ہے اور اب مسافروں کو صرف سنگل انٹری ویزہ فراہم کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان، بھارت، بنگلادیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن کیلیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگیا۔

سعودی حکام نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا ہے تاکہ ایسے افراد کی روک تھام کی جا سکے جو طویل المدتی ویزے کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے حج ادا کرتے ہیں اور سرکاری حج کوٹے کو نظر انداز کرتے ہیں۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ حج کوٹے کے مؤثر انتظام کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر ملک کے لیے مختص حج کوٹے کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے 2025 کے حج کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔ سعودی عرب کی اس نئی ویزا پالیسی کے باعث کاروباری افراد، سیاحوں اور خاندانی وزٹ کے خواہشمند افراد کو ہر بار نیا ویزہ حاصل کرنا ہوگا، جس سے ان کے لیے سفر کا عمل کچھ حد تک پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

سعودی عرب کی نئی ویزا پالیسی کا مقصد حج کے انتظامات کو بہتر بنانا اور غیر قانونی حج کی روک تھام کرنا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل