ابھی تک امریکہ-یوکرین مذاکرات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں، کریملن
ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ کریملن کے پاس امریکہ اور یوکرین کے درمیان منگل کو ہونے والی بات چیت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے جسے یوکرینی تنازع کو حل کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مقامی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلحال تو ہمارے پاس امریکہ-یوکرین مذاکرات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے.
خیال رہے جدہ میں یوکرین اور امریکہ کے درمیان بند کمرے کی بات چیت تقریباً چھ گھنٹے جاری رہی۔ فریقین نے پہلے چار گھنٹے کے بعد وقفہ کیا۔ امریکی ٹیم کی قیادت سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے کی۔ یوکرین کی نمائندگی ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرماک، وزیر خارجہ آندرے سائبیگا اور وزیر دفاع رستم عمروف نے کی۔