ہومپاکستانعمران خان نےعالمی بردادری سے افغانستان کے عوام کی مدد کی...

عمران خان نےعالمی بردادری سے افغانستان کے عوام کی مدد کی اپیل کردی

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیر اعظم عمران خان نے عالمی بردادری سے افغانستان کے عوام کی مدد کی اپیل کردی. اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نے عالمی برادری سے افغانستان کے عوام کی فوری طور پر مدد کرنے کی اپیل کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا ہے کہ بحران کا شکار ملک افغانستان کی مدد کی جائے اور افغانستان کے عوام کی مدد کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے منظور ہونے والی قرارداد کے بعد یہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام کی بھرپور مدد کریں۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے اس سے قبل بھی افغانستان میں انسانی المیہ رونما ہونے پر خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے افغانستان کے عوام کی مدد کی اپیل کی تھی۔ واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنھبالنے کے بعد امریکہ اور بعض دیگر ممالک نے افغانستان کے اثاثے منجمد کئے جس کی وجہ سے اس ملک کی اقتصادی صورتحال خراب ہو گئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل