اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس یوکرین کشیدگی کو پُرامن طریقے سے حل کریں، بھارت

روس یوکرین کشیدگی کو پُرامن طریقے سے حل کریں، بھارت

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت نے مطالبہ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کشیدگی کو پُرامن طریقے سے حل کریں. اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باغچی نے کہا کہ ہم روس اور امریکہ سے رابطے میں ہیں اور یوکرین سے متعلق پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہمارا سفارت خانہ بھی مقامی پیش رفت کی نگرانی کر رہا ہے اور ہم خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل سفارتی کوششوں کے ذریعے صورت حال کے پرامن حل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یوکرین کی سرحدوں کے ارد گرد روسی فوجیوں کو تعینات کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Share it :