امریکی آبدوز کی روسی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام
ماسکو(صداۓ روس)
امریکی آبدوز کی روسی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے. روسی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز کہا کہ امریکی بحریہ سے تعلق رکھنے والی جوہری طاقت سے چلنے والی ایک آبدوز نے روس کے علاقائی پانیوں میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، تاہم روسی بحریہ نے پیشہ وارانہ رد عمل سے امریکی آبدوز کو واپس بھاگنے پر مجبور کردیا گیا. وزارت دفاع کے مطابق زیر آب ماحول میں روسی فیڈریشن کی قومی سرحد کے تحفظ سے متعلق رہنما دستاویزات کے تحت، پیسفک فلیٹ کے فریگیٹ مارشل شاپوشنکوف کے عملے نے مناسب ذرائع کا استعمال کیا۔
امریکی آبدوز نے خود کا طریقے سے چلنے والے سمیلیٹر کا استعمال کرتے ہوئے روسی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن روسی ریڈار اور ایکوسٹک کنٹرول نے اس کا پتہ چلا لیا جس کے بعد امریکی آبدوز انتہائی تیز رفتاری سے روسی علاقائی پانیوں سے واپسی بھاگ گئی۔ وزارت نے مزید کہا کہ 12 فروری کو ماسکو کے وقت کے مطابق 10.40 بجے امریکی بحریہ کی ورجینیا کلاس آبدوز کو کوریل رینج کے اروپ جزیرے کے قریب روس کے علاقائی پانیوں میں پیسیفک فلیٹ فورسز کی معمول کی بحری مشقوں کے علاقے میں دیکھا گیا۔