اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

اسرائیلی طیاروں کی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

اسرائیلی طیاروں کی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیلی طیاروں کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی. فلسطینی ذرائع‏ ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حکومت کے جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ ذرائ‏ع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جنگی طیاروں نے کل رات لبنان کے شہر صور کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے اسی طرح جمعہ کے روز بھی لبنان کے دارالحکومت بیروت کی فضائی حدود کی بھی خلاف ورزی کی تھی۔ واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیل کی 33 روزہ جارحیت کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرار داد نمبر 1701 پاس کر کے اسرائیل کی جانب سے لبنان پر ہر قسم کی جارحیت سے اسے منع کیا تاہم اسرائیل اس کی پرواہ کئے بغیر لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

Share it :
Translate »