ہومانٹرنیشنلایران کے ساتھ مذاکرات کے منتظر ہیں، سعودی عرب کا دعویٰ

ایران کے ساتھ مذاکرات کے منتظر ہیں، سعودی عرب کا دعویٰ

ایران کے ساتھ مذاکرات کے منتظر ہیں، سعودی عرب کا دعویٰ

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)
سعودی عرب کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے منتظر ہیں. اطلاعت کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ریاض، تہران کے ساتھ پانچویں دور کے مذاکرات کا انتظار کر رہا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کی شام اٹھانویں مونیخ کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ پانچویں دور کے مذاکرات کا انتظار کر رہا ہے اگرچہ اب تک مذاکرات کے عمل میں کوئی بنیادی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

فیصل بن فرحان نے تہران کے ساتھ سمجھوتے کے حصول کے مقصد سے کوئی عملی قدم اٹھانے کے لئے ریاض کی عدم آمادگی کا ذکر کئے بغیر ایران سے سنجیدہ عزم کی توقع ظاہر کی۔ یمنی عوام کے خلاف مسلسل سات برس سے بر سر پیکار سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ریاض، یمنی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا اور یمن کی قومی حکومت کو جنگ بندی کے لئے تیار کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔

فیصل بن فرحان نے جو مونیخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے جرمنی کے دورے پر ہیں، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کرکے ایران کے ایٹمی معاملے اور ریاض تہران کے درمیان جاری مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل