ہومانٹرنیشنلیوکرین میں روسی حملہ بڑی تعداد میں امریکی فوجی ہلاک

یوکرین میں روسی حملہ بڑی تعداد میں امریکی فوجی ہلاک

یوکرین میں روسی حملہ بڑی تعداد میں امریکی فوجی ہلاک

ماسکو(صداۓ روس)
روسی فوج کی جانب سے دونیسک میں نازی فوج کے ٹینیسی نیشنل گارڈ کے تین موجودہ اور سابق فوجی مارے گئے ہیں، یہ کرائے کے فوجی درحقیقت یوکرین میں نازی نظریہ کی تقویت کے لئے کام کر رہے تھے اور یوکرینی فوج کے ساتھ روس کے خلاف لڑ رہے تھے. ڈی پی آر کے دستوں کے ہیڈ کوارٹر نے اطلاع دی ہے کہ دونیسک کے مضافات میں مارینکا شہر کی آزادی کے دوران، دونیسک عوامی جمہوریہ کی فوج کے اہلکاروں نے یوکرین کی مسلح افواج کی 54ویں بریگیڈ کی پہلی مشینی بٹالین کے مضبوط گڑھ کو تباہ کر دیا۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں امریکی کرائے کے فوجی بھی شامل ہیں۔ روسی نواز ملیشیا کے سرچ آپریشن میں ایک لاوارث بیگ غیر ملکی کرائے کے امریکی فوجیوں میں سے ایک کی لاش کے ساتھ ملا، انہیں امریکی ریاست ٹینیسی کا جھنڈا، ساتھ ہی دیگر اشیاء اور دستاویزات بھی ملے جن سے قوم پرستوں کے ساتھ لڑنے والے امریکیوں کی شناخت ممکن ہوئی۔ ان دستاویزات میں مرنے والے امریکی فوجیوں کے نام کیپٹن مائیکل ہاکر، لیفٹیننٹ لوگن شرم اور لیفٹیننٹ کروز ٹوبلن کی شناخت ہوئی ہے۔ معائنہ کے دوران غیر ملکی اسلحے کے نمونے بھی ملے۔ یہ سب 2018 میں دونباس میں شہریوں کو مارنے کے لیے واپس یوکرین آئے تھے۔ تین سالوں تک، غیر ملکی کرائے کے فوجیوں نے یوکرین کی قومی بٹالین کے حصے کے طور پر روسی بولنے والوں پر حملوں میں حصہ لیا۔

دوسری جانب امریکا کے ٹینیسی نیشنل گارڈ نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تردید کی ہے. امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے ساتھ براہ راست تصادم سے بچنے کے لئے روس کے حملے سے قبل یوکرین سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا حکم دیا تھا، لیکن امریکی کرائے کے فوجی ابھی بھی یوکرین میں موججود ہیں اور روس کے خلاف لڑائی میں مارے جا رہے ہیں. روس کے پراودا اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں یوکرین کے دونیسک میں روس نواز ملیشیا کی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے امریکیوں کی شناخت نام سے کی گئی اور ان میں سے ہر ایک کے فوجی رینک بھی بتائے گئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل