ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کو ابتدا ہی میں خبردار کر دیا تھا کہ ان کی امیگریشن پالیسی فرانس کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے بتایا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد جب ان کی میکخواں سے پہلی ملاقات ہوئی تو انہوں نے واضح الفاظ میں کہا تھا: ”تم فرانس کو تباہ کر رہے ہو۔ تم ایسے لوگوں کو ملک میں داخل ہونے دے رہے ہو جو تمہارے ملک سے نفرت کرتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق یہی امیگرنٹس فرانس میں مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ فرانس کے فن، عمارتوں اور ہر چیز سے نفرت کرتے ہیں، یہاں تک کہ فرانسیسی عوام سے بھی۔ ”اور انہیں کھلے عام ملک میں آنے دیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا۔
صدر ٹرمپ نے یورپ کے دیگر ممالک بشمول اسپین اور اٹلی کی امیگریشن صورتحال پر بھی سخت تنقید کی۔ ان کے مطابق تارکینِ وطن کی بڑی تعداد میں آمد ان ممالک کے عوام میں شدید عدم اطمینان اور غصے کو جنم دے رہی ہے، اور یورپی حکومتیں اس مسئلے سے نمٹنے میں ناکام نظر آ رہی ہیں