بولی وڈ اسٹارز رنبیر اور عالیہ نے شادی کرلی
دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بولی وڈ اسٹارز رنبیر اور عالیہ نے شادی کرلی. کترینہ کیف اور وکی کوشال کے بعد بولی وڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی بالآخر اپنے تمام کو پہنچی۔ دونوں اداکار کی آپس میں شادی روایتی پنجابی انداز میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنے اہلخانہ اور قریبی دوست احباب کے سامنے پھیرے لیے۔ اس شادی میں تھیم گولڈ اور وائٹ رکھی گئی تھی اور تقریباً تمام مہمانوں نے ان ہی رنگوں کے زیب تن کیے۔ شادی کی تقریب جوڑے کے واستو گھر باندرہ میں منعقد ہوئی جس میں صرف اہلخانہ اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میں صرف 50 افراد نے شرکت کی تھی۔
اداکاروں کے پڑوسیوں کی جانب سے میڈیا کی مداخلت کو خطرہ قرار دیے جانے کے باعث شادی کے مقام پر سیکیورٹی اقدامات کو بڑھایا گیا نجی محافظوں اور پولیس فورس کے علاوہ سراغ رساں کتے بھی دیکھے گئے۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیرکی جانب سے اپنی شادی کی کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہ کیے جانے پر اس شادی کے بارے میں کئی دنوں سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ اس شادی کے بارے میں کبھی آرکے اسٹوڈیو تو کبھی کپور خاندان کے آبائی گھر میں ہونے کی باز گشت بھی ہوتی رہی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے بعد عالیہ بھٹ امریکا روانہ ہوجائیں گی جہاں وہ ہالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم ہارٹ آف سٹون کی شوٹنگ کا آغازکریں گی، دوسری جانب رنبیربھی رشمیکا منڈنا کے ساتھ سندیپ ریڈی وانگا کی فلم شوٹ کروائیں گے۔ شادی کے بعد رنبیراور عالیہ کی پہلی فلم ‘برہمسترا’ ہوگی جسےآیان مکھرجی نے ڈائریکٹ کیا ہے، فلم کی شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے اور اسے 9 ستمبر 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔