Connect with us

تازہ ترین

معروف روسی اداکارہ انتقال کرگئیں

Published

on

معروف روسی اداکارہ انتقال کرگئیں

معروف روسی اداکارہ انتقال کرگئیں

ماسکو(صداۓ روس)
RSFSR کی اعزازی فنکارہ ماسکو آرٹ تھیٹر اسکول کے ڈپلومہ نمبر 1 کی حامل اداکارہ مارگریٹا اناستاسیفا کا 97 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ واضح رہے کہ فنکارہ کا انتقال گزشتہ روز تھیٹر میں ہوا تھا تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ آخری بار Margarita Anastasyeva چند سال پہلے ماسکو آرٹ تھیٹر اسکول کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں اسٹیج پر نمودار ہوئیں تھیں ۔ اداکارہ کی آخری رسومات ماسکو آرٹ تھیٹر میں ادا کی جائیں گی. روسی اداکارہ نے 40 سال سے زائد تھیٹر میں پرفارم کیا. ان کو “برباد کی سازش” “کریملن چائمز”، “انکل وانیا” جیسی پرفارمنس سے شہرت ملی.

تازہ ترین

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

Published

on

By

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے رات میں فضائی حملے کیے اور یوکرینی طیاروں اور فضائی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا۔ روسی وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ طویل فاصلے تک درست اہداف کو نشانہ بنانے والے جدید ترین میزائلوں کے استعمال سے کیا گیا. جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں یوکرینی کمانڈ پوسٹس، ایک ریڈار کی تنصیب، یوکرینی ہوابازی کا سامان، ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا.

وزارت نے بتایا کہ ایک اور حملے میں دنیپر دریا پر دنیپروپیٹروسک شہر کے قریب، یوکرین کی ڈرون اسمبلی ورکشاپ کو تباہ کر دیا گیا۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ