ہومتازہ ترینروس کا Moskvich کار کی اسمبلی کے لئے غیرملکی لیبر بلانے کا...

روس کا Moskvich کار کی اسمبلی کے لئے غیرملکی لیبر بلانے کا فیصلہ

روس کا Moskvich کار کی اسمبلی کے لئے غیرملکی لیبر بلانے کا فیصلہ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی فیڈریشن کے وزیر صنعت و تجارت ڈینس مانتوروف نے کہا ہے کہ Moskvich کار کی اسمبلی کے لئے غیرملکی لیبر بلانے کا فیصلہ گیا ہے، جس کے مطابق چین کے ایک مینوفیکچرر کو Moskvich کاروں کی تیاری کی طرف راغب کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ وزارت صنعت و تجارت کے سربراہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں دو کمپنیوں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے لیکن میں فی الحال ان مخصوص شراکت داروں کا نام نہیں لوں گا، لیکن اس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے. یاد رہے اس سے قبل 26 مئی کو ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے اعلان کیا تھا کہ سابق رینالٹ پلانٹ اب سے پرانی ماسکوچ کاریں نہیں بنائے گا۔ میئر نے مزید کہا کہ کیپیٹل انٹرپرائز جدید ترین کاروں کی تیاری پر توجہ مرکوز کرے گا جن میں الیکٹرک کاریں بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل، 19 مئی کو یہ اطلاع ملی تھی کہ ماسکو کے حکام، صنعت و تجارت کی وزارت اور KamAZ چین کے کار ساز اداروں کے ساتھ دارالحکومت کی ایک کار فیکٹری میں کاروں کی تیاری پر بات چیت کر رہے ہیں جو رینالٹ کے جانے کے بعد خالی کر دی گئی تھی۔ دو ذرائع نے بتایا کہ JAC Motors، FAW اور BYD کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔ 18 مئی کو روس کے وزیر ٹرانسپورٹ وتالی سیویلیف نے اعلان کیا کہ دوبارہ شروع ہونے والی Moskvich کار الیکٹرک موٹر پر چلے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل