مغربی نیویارک میں نامعلوم شخص نے گستاخانہ کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر حملہ کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلمان رشدی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مغربی نیویارک میں واقع ایک ہال میں لیکچر دینے والے تھے۔ ایک شخص نے چوتکوا انسٹی ٹیوشن کے اسٹیج پر دھاوا بولا اور سلمان رشدی پر گھونسوں کی بارش کردی۔ انتظامی حکام نے سلمان رشید کو حملہ آور سے بچایا۔
نیویارک پولیس نے بتایا کہ سلمان رشدی کی گردن پر چھری کا زخم ہے لیکن ان کی حالت کے بارے میں تسلی بخش جواب دینا قبل از وقت ہے۔
خیال رہے کہ سلمان رشدی کی کتاب گستاخانہ کتاب پر 1988 سے ایران میں پابندی عائد ہے۔