باڑہ۔ زاکر آفریدی
باڑہ تحصیل میں جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مصطفی الیون نے اپنے نام کرلیا ایف سی نارتھ کے تعاون سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا، بحیثیت مہمان خصوصی ایف سی نارتھ باڑہ رائفل 162وینگ کرنل شہزاد اور ایم پی اے شفیق آفریدی نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ قومی مشر نصیب آفریدی ،قومی کمانڈر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ارشد سلطان آفریدی، آفریدی چیمپئن لیگ کے چیئرمین جاوید آفریدی باڑہ کمیٹی سپورٹس جنرل سیکرٹری مصطفیٰ آفریدی ریفری حفیظ آفریدی بھی موجود تھے۔
عالم گودار سنڈالی فٹبال گروانڈ پر کھیلے جانے والے جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مصطفی الیون اور ینگ برادرز کے درمیان کھیلا گیا۔
فائنل میچ میں مصطفٰی الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میچ اپنے نام کیا، میچ دونوں ہاف میں برابر رہا اور کوئی ٹیم گول سکور نہ کرسکی امپائر نے وقت کی کمی کی باعث اضافی وقت کے بجائے فنالٹی کیک کا فیصلہ کیا یوں مصطفی الیون نے ینگ برادرز کو پنالٹی کیک میں ہرا کر فائنل میچ اپنے نام کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے شفیق آفریدی نے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ علاقے کے نوجوان اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد کرتے ہے اور نوجوانوں کو اپنے صلاحیتوں کو منوانے کے لئے مواقع فراہم کرتے ہے اس خوشی کے دن پر اس طرح کے تقریبات کا انعقاد بہت خوش آئند بات ہے خیبرپختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی ایک نعمت ہے جس کا احساس ان قوموں کو ہوتا ہے جو محکوم ہیں، صحت مند معاشرہ کھیل کود کی وجہ سے پروان چڑھتا ہے
اس موقع پر کرنل شہزاد کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیل بہت ضروری ہے کیونکہ ان مثبت سرگرمیوں میں نوجوان مصروف رہتے ہیں اور اس طرح ہر قسم منفی سرگرمیوں کا خاتمہ ہوتا ہے جہاں پر گروانڈ آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔
بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو داد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہی نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور یہی ملک وقوم کا نام روشن کرینگے۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے جیتنے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں میں نقد انعامات اور ٹرافی تقسیم کی۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔