ہومانٹرنیشنلاربعین ملین مارچ کے شرکا نے دنیا کو حیران کردیا، عراقی صدر

اربعین ملین مارچ کے شرکا نے دنیا کو حیران کردیا، عراقی صدر

اربعین ملین مارچ کے شرکا نے دنیا کو حیران کردیا، عراقی صدر

بغداد انٹرنیشنل ڈیسک
عراقی عوام اور اربعین ملین مارچ میں شریک امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، یہ کہنا ہے عراق کے صدر عبد اللطیف رشید کا۔ اربعین حسینی کے پیش نظر پینتیس لاکھ سے زائد غیر ملکی اور ڈیڑھ کروڑ سے زائد ملکی زائرین کی میزبانی کرنے میں مصروف عراق کے صدر عبد اللطیف رشید نے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر عراقی عوام اور اربعین ملین مارچ میں شریک زائرین نے ایسے حسین اور لاثانی نظارے رقم کئے ہیں کہ دنیا جنہیں دیکھ کر دنگ رہ گئی ہے اور عطا و بخشش، ایثار و فداکاری اور سخاوت جیسی عراقی عوام کی ممتاز خصوصیات نے دنیا والوں کی توجہ کو اپنی جانب کھیچ لیا ہے۔

صدر عراق نے مزید کہا ہے کہ اربعین کے ایام میں ہم سبھی امامِ شہید کے حیرت انگیز اور دلاورانہ کارنامے اور آپ کے تعلیم کردہ اسباق کی یاد میں محو ہو جاتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے تمام تر مصائب و آلام کو اپنے اور اپنے پاک و پاکیزہ خاندان کے لئے برداشت کیا اور یہ مصائب و آلام آپ کو اپنے مقصد کی جانب آگے بڑھنے سے روکنے میں ناکام رہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

13 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں