ہومتازہ ترینروسی فوج نے 14 اطراف سے یوکرینی حملہ پسپا کردیا

روسی فوج نے 14 اطراف سے یوکرینی حملہ پسپا کردیا

روسی فوج نے 14 اطراف سے یوکرینی حملہ پسپا کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے خصوصی فوجی آپریشن کے یومیہ بلیٹن میں کہا کہ روسی افواج نے گزشتہ روز زاپوروزئے ریجن میں یوکرین کے ١٤حملوں کو پسپا کیا ہے، جس سے دشمن کے ١١٠ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب روس نے یوکرین کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ہے. رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی روس کے شہر روستوف کے گورنر واسیلی گلوبف نے بتایا ہے کہ صبح ٣ بجے فضائی دفاعی نظام نے شہر کے مغربی علاقے میں ایک ڈرون کو مار گرایا، دوسرا ڈرون شہر کے مرکز میں پوشکینکایا روڈ پر گرایا گیا اور ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایک شخص زخمی، تین عمارتوں اور چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ڈرون روس کی جنوبی کمانڈ مرکز کے بالکل سامنے گرایا گیا ہے۔
ماسکو شہر کے گورنر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک یوکرینی ڈرون کو ماسکو سے باہر رامنسکویہ کے علاقے پر مار گرایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یوکرین نے گزشتہ چند مہینوں سے روس کے اندر ڈرون حملوں میں اضافہ کر دیا ہے اور ہر روز روس کے شہروں پر حملے کےلئے بہت بڑی تعداد میں ڈرون بھیجے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

6 تبصرے

  1. Hi! Do you know if they make any plugins to assist with Search Engine Optimization? I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m
    not seeing very good gains. If you know of any please share.
    Kudos! You can read similar blog here: Sklep internetowy

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں