ہومتازہ ترینروسی بینک نے ایران میں کام شروع کردیا

روسی بینک نے ایران میں کام شروع کردیا

روسی بینک نے ایران میں کام شروع کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے سب سے بڑے بینک نے امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران میں بینکنگ کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق روس کے سب سے بڑے سبیر بینک نے ایران میں بینکنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے. روس کا سب سے بڑا بینک ایک نئی سروس پیش کر رہا ہے جو اس کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو ایران میں رقم منتقل کرنے کی سہولت دے گا. سبیر بینک کے مطابق یہ سروس انفرادی اور کاروبار دونوں کے لیے دستیاب ہے جو اپنے سبیر بینک اکاؤنٹس استعمال کرتے ہیں۔ روسی بینک کے مطابق ایران میں رقم کی منتقلی کی سروس ہمارے لیے نئی ہے اور اس کی مانگ کا اندازہ لگانا ابھی باقی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ فلحال یہ سروس بنیادی طور پر سیاحوں کے لیے بنائی گئی ہے.

سبیر بینک کے مطابق روبل کی منتقلی ایک فیصد کے بین الاقوامی لین دین کے لیے معیاری کمیشن کے ساتھ ایرانی پاسرگاد بینک کو بھیجی جائے گی۔ یاد رہے گزشتہ برس دسمبر میں روس کے دوسرے سب سے بڑے بینک وی ٹی بی نے بھی ایران میں اسی طرح کی سروس شروع تھی اور بعد میں مئی میں اس نے ایران میں ایک برانچ بھی کھولی تھی۔ وی ٹی بی ایران میں بینکنگ خدمات فراہم کرنے والا پہلا روسی بینک بن گیا، جو کئی دہائیوں سے بین الاقوامی پابندیوں کی زد میں ہے۔

ماسکو اور تہران مغربی اقتصادی پابندیوں کے باوجود تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ٢٠٢٢ میں دونوں ممالک کے درمیان اشیاء اور سروسز کے تبادلے میں ١٥ فیصد اضافہ ہوا اور یہ چار اشاریہ چھے بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں