ہومپاکستانروس میں متعین پاکستانی سفیر کی روسی وزیر توانائی سے ملاقات

روس میں متعین پاکستانی سفیر کی روسی وزیر توانائی سے ملاقات

روس میں متعین پاکستانی سفیر کی روسی وزیر توانائی سے ملاقات

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر توانائی نیکو لائی شوئیگینوف نے روس میں متعین پاکستان کے سفیر شفقت علی خان کے ساتھ ملاقات کی ہے. اس موقع پر روس کے وزیر توانائی نے پاکستان کے سفیر کی جانب سے کی گئی دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بارے کاوشوں کو سراہا. روسی وزیر توانائی نے پاکستان کے سفیر کا دونوں ممالک کے بین الحکومتی کمیشن کے کامیاب انعقاد پر خصوصی شکریہ ادا کیا.

دوران ملاقات نیوکولائی شیگینوف نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور توانائی کے شعبے میں بطور خاص مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا. پاکستان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے روابط کا ذکر کیا اور کہا کہ ان روابط کو مزید آگے بڑھایا جائے گا.
اس ملاقات کے دوران دونوں فریقن کی جانب سے پاکستان اور روس کے درمیان انرجی کے شعبے میں تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا.

روسی وزیر توانائی نے دونوں ممالک کے مابین گیس کے سیکٹر کی ڈویلیپمنٹ کیلئے جائنٹ ورکنگ گروپ کے جلد قیام پر زور دیا. اس کے علاوہ روسی عہدیدار نے پاکستانی سفیر کے ساتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ روٹ کے قیام پر بھی بات چیت اور روس کی طرف سے اظہار دلچسپی کا اعادہ کیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

137 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں