ہومتازہ ترینروسی وزیر خارجہ کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی وزیراعظم سے ملاقات

روسی وزیر خارجہ کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی وزیراعظم سے ملاقات

روسی وزیر خارجہ کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی وزیراعظم سے ملاقات

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بتایا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملک کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ملاقات کی ہے۔ زاخارووا نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ملاقات کے دوران بنائی گئی تصویر کو منسلک کرتے ہوئے لکھا کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا ڈھاکہ میں استقبال کیا. یاد رہے سرگئی لاوروف نے جمعرات کو بنگلہ دیش کا اپنا پہلا دورہ شروع کیا تھا۔ اس دورے کے دوران روسی وزیر خارجہ نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب عبدالکلام عبدالمومن سے بھی ملاقات کی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب ابوالکلام عبدالمومن کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ روس اور بنگلہ دیش اپنے مذاکرات کو فروغ دینے اور تمام شعبوں میں دو طرفہ رابطوں کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ روسی سفارت کار نے مزید کہا کہ مشکلات کے باوجود خاص طور پر کورونا وائرس کے انفیکشن سے جڑے ہوئے مسائل کے باوجود ہم نے روس بنگلہ دیش سیاسی مکالمے کو بہت اچھی سطح پر برقرار رکھا ہے، اور ہم نے مل کر تمام شعبوں میں دو طرفہ رابطوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں