ماسکو ( اشتیاق ہمدانی)
روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع، کرنل جنرل الیگزینڈر فومین نے روسی فیڈریشن میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر شفقت علی خان سے ملاقات کی، جو رشین فیڈریشن میں اپنی ٹرم کرنے پر الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں .
پاکستانی سفیر کی یہ ملاقات گرمجوشی اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ اور اس ملاقات کے دوران دوطرفہ فوجی تعاون کے موجودہ ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دفاعی شعبے میں روس پاکستان تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کے باہمی عزم کا اعادہ کیا گیا۔
شفقت علی خان نے روس میں اپنے سفارتی مشن کےدوران فراہم کی جانے والی جامع حمایت اور ہر ممکن تعاون پر روسی فریق کا شکریہ ادا کیا۔
Dopóki istnieje sieć, zdalne nagrywanie w czasie rzeczywistym może odbywać się bez specjalnego instalowania sprzętu.