ہومپاکستانترکمانستان نے پاکستان کو آرکادگ سمارٹ سٹی منصوبے میں شرکت کی دعوت

ترکمانستان نے پاکستان کو آرکادگ سمارٹ سٹی منصوبے میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد (صدائے روس) ترکمانستان کے سفیر اتاجان مولویوف نے پاکستان کے وزیر تجارت گوہر اعجاز سے ملاقات کی ہے۔ سفارتی نمائندے نے مقامی کمپنیوں کو $5 بلین مالیت کے آرکادگ سمارٹ سٹی تعمیراتی منصوبے میں شرکت کی دعوت دی۔

عطاجان مولاموف نے ارکادگ شہر کے دوسرے مرحلے کے تعمیراتی منصوبے کے لیے جنوبی ایشیائی جمہوریہ سے تعمیراتی سامان اور آلات کی فراہمی کے امکانات اوراس کے نفاذ پر کام، بشمول 5 اسکولوں، 9 کنڈرگارٹنز، ایک اسپتال، فائر سیفٹی سروس کی عمارت، ایک ریلوے اسٹیشن اور مقامی خام مال کی صنعتی پروسیسنگ کے لیے ایک انٹرپرائز کی تعمیر، کے حوالے سے بریف کیا جو 2026 میں مکمل ہونے ہیں-

گوہر اعجاز نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا مقصد ترکمانستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ فریقین نے تجارت، ریلوے روٹس کی ترقی اور گیس پائپ لائن بچھانے کے شعبوں میں شراکت داری کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر ن تجارت نے کہا کہ پاکستان کے نمائندے اشک آباد کی نمائشوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں