ہومتازہ ترینروسی ڈیپارٹمنٹل اسٹور فکس پرائس دبئی میں کھلے گا

روسی ڈیپارٹمنٹل اسٹور فکس پرائس دبئی میں کھلے گا

روسی ڈیپارٹمنٹل اسٹور فکس پرائس دبئی میں کھلے گا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی ڈیپارٹمنٹل گروسری اسٹور فکس پرائس متحدہ عرب امارات میں اپنی پہلی آؤٹ لیٹس کھولنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، اس بات کا اعلان کمپنی کے سی ای او دیمتری کرسانوف نے کیا۔ چیف ایگزیکٹیو کے مطابق توقع ہے کہ پہلے اسٹورز خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات میں اگلے سال کے اوائل میں کھل جائیں گے. کرسانوف نے مزید بتایا کہ اس سے قبل گروسری اسٹور فکس پرائس نے فرنچائزنگ پروگرام کے تحت آرمینیا میں بھی اسٹورز کھول کر رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں بین الاقوامی سطح پر اپنے کاروبار کی توسیع کی ہے. انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے برانڈ کو بین الاقوامی مارکیٹوں میں وسعت دینے کی نمایاں صلاحیت رکھتے ہیں۔

یاد رہے رواں برس کے شروع میں فکس پرائس اولانباتار میں دو اسٹورز کھول کر منگولیا کی مارکیٹ میں بھی داخل ہوچکی ہے۔ واضح رہے 2007 میں قائم ہونے والی کمپنی فکس پرائس کی روس، بیلاروس، قازقستان، ازبکستان، لٹویا، جارجیا اور کرغزستان میں 6,000 سے زیادہ آؤٹ لیٹس ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

  1. میں اس سٹور پر پورے روس شکریہ کا اداکرنا چاہتاہوں کہ اس
    نے دبئ میں سٹورکوبنایا۔اور میرا مطالبہ ہے کہ لوئ
    افغانستان ضلاع جنوبی وزیرستان صوبہ خیبر پختوخواہ میں بنائیں۔ اور ہم بھی شریق ہوں۔
    شکریہ۔
    میراوٹساپ نمبر00923347198060۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں