ہومانٹرنیشنلفزکس کا نوبل پرائز، امریکہ، جرمنی اور سوئیڈن کے سائنسدانوں کے نام

فزکس کا نوبل پرائز، امریکہ، جرمنی اور سوئیڈن کے سائنسدانوں کے نام

فزکس کا نوبل پرائز، امریکہ، جرمنی اور سوئیڈن کے سائنسدانوں کے نام

برلن انٹرنیشنل ڈیسک
رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز نے سال ٢٠٢٣ کے لیے فزکس کا نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنسدانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ اس سال فزکس کا نوبل انعام ایٹو سیکنڈ پلسز آف لائٹ پر تحقیق کرنے والے پیئری ایگوسٹنی (اوہائیو یونیورسٹی، امریکہ)، فیرینگ کروز (میکس پلینک انسٹیٹیوٹ، جرمنی) اور این ایلہوئیلر (لُند یونیورسٹی سوئیڈن) کے نام رہا۔ ایٹو سیکنڈ فزکس کا ایک ایسا شعبہ ہے جس میں سائنس دان وقت کے انتہائی چھوٹے پیمانے پر انتہائی چھوٹے ذرات کو دیکھتے ہیں۔ ایٹو سیکنڈ ایک نینو سیکنڈ کا ایک ارب واں حصہ ہوتا ہے۔

نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں نے ایسے تجربات وضع کیے جو انتہائی تیز لیزر ارتعاش پیدا کر سکتے ہیں اور دنیا کو انتہائی چھوٹے پیمانے پر پرکھنے میں مدد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں جبکہ طبعیات سمیت دیگر سائنسی شعبوں میں بھی اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں کو ١٠ لاکھ امریکی ڈالر کی رقم بھی دی جائے گی۔

ٹیم میں شامل این ایلہوئیلر تاریخ کی پانچویں خاتون ہیں جن کو فزکس میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔ اس سے قبل ٢٢١ ایوارڈ یافتہ خواتین میں ١٩٠٣ میں میری کیوری، ١٩٦٣ میں ماریہ جیوپرٹ مایر، ٢٠١٨ میں ڈونا اسٹرک لینڈ اور ٢٠٢٠ میں اینڈریا گھیز نے فزکس میں نوبل انعام حاصل کیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں