ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
صومالیہ کے کھُلے سمندر میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران بحری قزاقوں نے ایران کا دوسرا بحری جہاز اغوا کر لیا ہے۔صومالیہ کے صوبے کاندالہ کے وزیر اعلیٰ احمد یوسف خورشے نے کہا ہے کہ صوبہ پُٹ لینڈ میں قزاقوں نے ایرانی پرچم بردار بحری جہاز اغوا کر لیا ہے۔
خورشے نے جہاز کے عملے کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم یہ ضرور کہا ہے کہ عملے کی پوری ٹیم غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ صومالیہ میں 25 نومبر کو بھی صومالی اور آئر ش شہریوں پر مشتمل 16 رکنی عملے والا ایرانی پرچم بردار جہاز اغوا کر لیا گیا تھا۔قزاقوں نے عملے کی رہائی کے لئے 4 لاکھ ڈالر تاوان کا تقاضا کیا تھا۔