ہومتازہ ترینروسی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر، ہم، 'حماس' کا شکریہ ادا...

روسی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر، ہم، ‘حماس’ کا شکریہ ادا کرتے ہیں: ماریہ ذاخارووا

ماسکو (صدائے روس) روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ ذاخارووا نے کہا ہے کہ ” روسی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر،ہم، فلسطین تحریکِ مزاحمت ‘حماس’ کا شکریہ ادا کرتے ہیں”۔

ماریہ ذاخارووا نے کہا ہے کہ “حماس کے ساتھ طے شدہ سمجھوتے کی رُو سے 29 نومبر کو، غزّہ میں یرغمال بنائی گئی، روسی خواتین یلینا ترافانووا اور ایرینی تاتی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ہماری خاص طور پر اور اصرار کے ساتھ کی گئی درخواستوں کا مثبت جواب دینے پر ہم حماس کے شکر گزار ہیں”۔ ماریہ ذاخارووا نے کہا ہے کہ ” ہم، غزّہ میں زیرِ حراست دیگر روسی شہریوں کی بھی جلد از جلد رہائی کے لئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں”۔

واضح رہے کہ حماس نے 29 نومبر کو جاری کردہ بیان میں 2 روسی یرغمالیوں کو رہا کرنے اور ریڈ کریسنٹ کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 26 نومبر کو بھی حماس نے ‘رون کریووئے’ نامی ایک روسی یرغمالی کو، اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے سے بالا رہتے ہوئے، رہا کر دیا تھا۔ حماس کے اس اقدام کوروس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے نیک نیتی پر مبنی اقدام قرار دیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں