ہومتازہ ترینبچے زیادہ ہی اچھے....روسی خواتین آٹھ یا اس سے بھی زیادہ...

بچے زیادہ ہی اچھے….روسی خواتین آٹھ یا اس سے بھی زیادہ بچے پیدا کریں: صدر پوتن

ماسکو(صدائے روس) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے خلاف جنگ میں بڑھتی ہوئی اموات کے بعد روسی خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ آٹھ یا اس سے زیادہ بچے پیدا کریں اور بڑے خاندانوں کو ’معمول‘ بنائیں۔

دی انڈیپنڈنٹ نے رپورٹ کیا کہ روس کی شرح پیدائش 1990 کی دہائی سے تیزی سے گر رہی ہے، اس پس منظر میں حکام ملک میں آبادی بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ اس پس منظر میں ملک میں خواتین کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں روس کے وزیر صحت میخائل مراشکو نے تبصرہ کیا تھا کہ آج کی خواتین بچے پیدا کرنے کے بجائے تعلیم اور کیریئر پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں۔ خواتین کو چاہئے کہ وہ تعلیم حاصل کریں اور روزگار حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مالی طور پر مستحکم ہونے کے بعد ہی شادی اور بچوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

ماسکو میں منگل کو ورلڈ رشین پیپلز کونسل میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں صدر پوتن نے کہا کہ روسی آبادی کو بڑھانا ’آنے والی دہائیوں کے لیے ہمارا ہدف‘ ہوگا۔
صدر پوتن نے کہا کہ ہمارے بہت سے لوگ خاندان کی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں جہاں چار، پانچ یا اس سے زیادہ بچے پروان چڑھتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ’یاد کریں جب روسی خاندانوں میں ہماری دادیوں اور پردادیوں کے سات اور آٹھ بچے ہوتے تھے۔ آئیے ہم ان روایات کو محفوظ اور زندہ کریں۔ زیادہ بچے اور ایک بڑا خاندان معمول بن جانا چاہیے جو روس کے تمام لوگوں کے لیے زندگی کا ایک طریقہ کار ہے۔‘

’روسی دنیا کا حال اور مستقبل‘ کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس کی قیادت روس کے آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ پیٹریارک کرل کر رہے تھے، جس میں روس کی دیگر روایتی مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں