ہومتازہ ترینیوکرین کی موجودہ قیادت بلکل پاگل ہو چکی ہے، روسی صدر

یوکرین کی موجودہ قیادت بلکل پاگل ہو چکی ہے، روسی صدر

یوکرین کی موجودہ قیادت بلکل پاگل ہو چکی ہے، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے وضاحت کی ہے کہ فروری ٢٠٢٢ میں فوجی کارروائی شروع کرنے کے فیصلے کے پیچھے یوکرین میں روسیوں پر مسلسل ظلم و ستم ایک اہم وجہ تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ کیف کے حکام تب سے مکمل طور پر “پاگل” ہو چکے ہیں۔ روسی صدر نے یہ ریمارکس اس ہفتے کے شروع میں اس وقت کہے جب انہوں نے کریملن میں روسی افواج کے لئے اپنی خدمات دینے والوں کو “روس کے ہیرو” کے تمغوں سے نوازنے کی میزبانی کی۔

صدر پوتن نے تمغے حاصل کرنے والوں سے کہا کہ ہم کبھی بھی فوجی آپریشن جیسا کچھ نہ کرتے اگر انہوں نے ہمارے تاریخی علاقوں میں روس کو تباہ کرنا شروع نہ کیا ہوتا، وہاں سے لوگوں کو نکال باہر نہ کیا ہوتا، روسیوں کو یوکرین میں غیر مقامی نسلی گروہ قرار نہ دیتے۔ روسی صدر نے دلچسپ انداز میں حاضرین محفل کو کہا کہ کیا یوکرینی رہنما بالکل پاگل ہوگئے ہیں؟ کیا وہ مکمل طور پر عقل سے فارغ ہیں؟ میں اسے مزید دو ٹوک انداز میں اور کیسے کہہ سکتا ہوں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں