ہومتازہ ترینروس میں مقامی ٹرکوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

روس میں مقامی ٹرکوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

روس میں مقامی ٹرکوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت صنعت و تجارت کے اس ہفتے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال روس میں نئے ٹرکوں کی فروخت آسمانوں کو چھو رہی ہے، رواں برس جنوری اور نومبر کے درمیان ١٢٨٠٠٠ ٹرکوں کی فروخت سب سے زیادہ رہی۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ١١ ماہ کی رپورٹنگ مدت کے دوران فروخت ہونے والے ٹرکوں کی تعداد ١٢٨٠٦٩ تک پہنچ گئی، جو کہ ٨٢ فیصد سالانہ اضافہ ہے۔ صرف نومبر میں ملک میں ١٢٠٦٧ ٹرک فروخت ہوئے۔ تجزیہ کاروں کی توقع ہے کہ ٢٠٢٣ کے لیے حتمی فروخت ٢٠١٢ میں ریکارڈ کی گئی ١٢٨٩٠٠ کی اب تک کی بلند ترین سطح کو عبور کر لے گی۔

اس سال اب تک روس میں فروخت ہونے والے ٹرکوں میں سے، کاماز نے سب سے زیادہ تعداد، ٢٦٠٦٦ ٹرک فروخت کیے ہیں، جو مارکیٹ کی کل فروخت کا ٢٠ فیصد حصہ ہے۔ اس کے بعد چینی مینوفیکچررز سیترک ہے جس نے ٢١٦٧٨ ٹرک فروخت کیے اس کے بعد شکمن جس نے١٨٥٤٠ اور آخر میں فاؤ ہے جس نے ١١٧٨٢ یونٹ فروخت کیے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں