ہومانٹرنیشنلوقت آگیا ہے روس کے ساتھ مل کر امن قائم کرلیا جائے،...

وقت آگیا ہے روس کے ساتھ مل کر امن قائم کرلیا جائے، سابق مشیر یوکرینی صدر

وقت آگیا ہے روس کے ساتھ مل کر امن قائم کرلیا جائے، سابق مشیر یوکرینی صدر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ایک سابق مشیر نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات کے بارے میں سوچنا شروع کیا جائے، کیونکہ صورتحال فرنٹ لائن پر مزید بدتر نظر آتی ہے۔ الیکسی آریسٹووچ نے آئی نیوز کو بتایا کہ زیلنسکی دنیا بھر کی پارلیمانوں میں ہیرو کا کردار ادا کرنے کے رجحان کی وجہ سے اپنے ہی پروپیگنڈے کا یرغمال بن گئے ہیں۔ سابق صدارتی مشیر اور ترجمان جو کیف کی موجودہ حکومت کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، نے کہا کہ زیلنسکی فی الحال “قومی مفاد کے بارے میں نہیں بلکہ اپنی پوزیشن کے بارے میں سوچتے ہیں۔

یار رہے اریستووچ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ صدارت کے لیے زیلنسکی کے خلاف کھڑے ہوں گے، اور امن کے پلیٹ فارم پر مہم چلائیں گے۔ جنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور کیف کی ہلاکتوں کی تعداد ٣٠٠٠٠٠ کے لگ بھگ ہونے کے ساتھ، سابق مشیر نے کہا کہ امن کے لیے شرائط پر بات چیت شروع کرنے کا اب بہترین موقع ہے جسےضائع نہیں کیا جانا چاہئے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

113 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں