اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ماسکو کے قریب تین یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے، میئر ماسکو

Sergei Sobyanin

ماسکو کے قریب تین یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے، میئر ماسکو

ماسکو  (صداۓ روس)

روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب بدھ کو تین یوکرینی ڈرونز مار گرائے گئے، ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق ماہرین ان ڈرونز کے ملبے کی جانچ میں مصروف ہیں۔ بعد ازاں سوبیانن نے اعلان کیا کہ ماسکو ریجن کے اوپر چوتھا ڈرون بھی مار گرایا گیا، جب کہ کچھ ہی دیر بعد مزید تین ڈرونز کی تباہی کی اطلاع دی گئی۔

روسی وزارت دفاع نے مختلف علاقوں میں یوکرینی ڈرون حملوں کی کوششوں کی اطلاع دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صرف اورلوف ریجن میں تقریباً 30 ڈرونز مار گرائے گئے، جب کہ کریمیا، ریازان، کورسک، بیلگورود، بریانسک اور لیپیتسک ریجنز میں بھی کئی ڈرونز تباہ کیے گئے۔ مقامی افسر روسلان زاگولوواتسکی کے مطابق دو ڈرونز دومودیدوو ڈسٹرکٹ میں اور ایک اوریخووا-زویوو میں مار گرایا گیا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈرون حملوں کی شدت کے باعث ماسکو کے دومودیدوو، ژوکووسکی اور شیریمیٹیوو ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ منگل کی رات 8 بجے سے بدھ کی صبح 4 بجے کے درمیان 120 سے زائد یوکرینی ڈرونز کو روکا اور تباہ کیا گیا۔ ان میں چھ ماسکو ریجن کے اوپر اور دیگر کئی ولادیمیر، ریازان، تولا اور کالوگا ریجنز میں مار گرائے گئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں مبینہ طور پر ماسکو کی طرف بڑھتے یوکرینی ڈرونز کو فضا میں تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے، جن میں ایک ویڈیو میں واضح طور پر ایک یو اے وی کو ہوا میں دھماکے سے پھٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ڈرون حملے یوکرین اور روس کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک نیا موڑ سمجھے جا رہے ہیں، خاص طور پر اس وقت جب روسی دارالحکومت کو مسلسل دوسرے دن نشانہ بنایا گیا۔

Share it :