امریکا نہیں چاہتا پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنے، مارکو روبیو

Marco Rubio Marco Rubio

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ اٹلانٹا میں جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر خطاب میں مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے علاقے سے ہونے والے دہشت گرد حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ طالبان نے ان حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے، پاکستان نے جوابی کارروائی کی ہے۔