اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس کمزور نہیں ہوسکتا ہم عالمی سلامتی کے ستون ہیں,روسی انٹیلی جنس سربراہ

Russian Foreign Intelligence Service Director Sergey Naryshkin

روس کمزور نہیں ہوسکتا ہم عالمی سلامتی کے ستون ہیں,روسی انٹیلی جنس سربراہ

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو میں بین الاقوامی سلامتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس (ایس وی آر) کے سربراہ سرگئی ناریشکن نے کہا کہ روس یوریشیائی براعظم کی سلامتی کا بنیادی ستون ہے اور اسی لیے اسے کمزور ہونے کا اختیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “روس کو کمزور ہونے، اپنی اقدار ترک کرنے اور مکمل لبرل ازم اور عالمگیریت کے سراب کے پیچھے بھاگنے کی کوئی گنجائش نہیں۔” انہوں نے زور دیا کہ تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ یوریشیا اور بالآخر پوری دنیا کی سلامتی کا انحصار روس کی مضبوطی پر ہے۔

یہ بیان ماسکو میں ہونے والی ۱۳ویں بین الاقوامی سلامتی کانفرنس کے دوران سامنے آیا، جس میں دنیا بھر سے ایک سو سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع تھی۔ اس اجلاس میں عالمی جنوب اور مشرقی ممالک، دولت مشترکہ ممالک، اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم، یوریشیائی اقتصادی اتحاد، شنگھائی تعاون تنظیم اور بیس سے زائد بین الاقوامی اداروں کو مدعو کیا گیا۔

کانفرنس کا مرکزی موضوع برابر، ناقابل تقسیم اور انصاف پر مبنی سلامتی کے ایک نئے ڈھانچے کی تشکیل” تھا، جو موجودہ عالمی حالات سے ہم آہنگ ہو۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ “نئے عالمی نظام اور روس کا کردار” کے عنوان سے ایک فورم میں روسی پارلیمان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین لیونیڈ سلوٹسکی نے کہا تھا کہ روس بین الاقوامی تعلقات کے ایک نئے ماڈل کو فروغ دے رہا ہے اور ایک منصفانہ عالمی نظام کے قیام میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ اسی تقریب میں روسی بین الاقوامی امور کونسل کے سربراہ ایوان تیموفیف نے کہا کہ پرانا یورپی سلامتی کا نظام ناکام ہو چکا ہے اور مستقبل قریب میں اس کی جگہ ایک وسیع تر یوریشیائی سلامتی کا ماڈل قائم کیا جائے گا۔

Share it :