ٹرمپ امن کے حقیقی داعی ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف کا امن معاہدے پر اظہارِ خیال

Shahbaz Sharif Shahbaz Sharif

ٹرمپ امن کے حقیقی داعی ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف کا امن معاہدے پر اظہارِ خیال

اسلام آباد(صداۓ روس)
غزہ میں جنگ بندی اور امن معاہدے پر دستخط کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش پر منعقدہ امن سربراہی اجلاس کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکی صدر کی انتھک کوششوں سے ہونے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا امریکی صدر کی انتھک کوششوں سے امن کے قیام کے لیے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امریکی صدر امن کے داعی ہیں، انہوں نے دن رات امن اور خوشحالی کے لیے کوششیں کی ہیں۔ پاکستان نے ان کے امن کے لیے غیر معمولی کردار پر انہیں امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔ آج ہم دوبارہ انہیں اس انعام کے لیے نامزد کرتے ہیں، کیونکہ وہ اس کے حقدار ہیں۔ انہوں نے امن کے لیے کوششیں کرکے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔”

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، باہمی احترام اور انسانی حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتا ہے، اور کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کرے گا جو مشرقِ وسطیٰ میں مستقل استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہو۔

Advertisement