صدر پوتن کا فیصلہ: چینی سیاحوں کیلئے روس میں 30 دن تک بغیر ویزا داخلے کی اجازت

Chinese tourist Chinese tourist

صدر پوتن کا فیصلہ: چینی سیاحوں کیلئے روس میں 30 دن تک بغیر ویزا داخلے کی اجازت
ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک اہم حکم نامے کے ذریعے چین کے شہریوں کو 30 دن تک بغیر ویزا روس میں داخل ہونے اور قیام کی اجازت دے دی ہے۔ یہ سہولت سیاحت، کاروبار، ثقافتی، تعلیمی اور دیگر عوامی نوعیت کے دوروں کے لیے فراہم کی گئی ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولت اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

جاری کیے گئے صدارتی حکم کے مطابق، چین کے عام پاسپورٹ رکھنے والے شہری 14 ستمبر 2026 تک روس میں 30 دن تک بغیر ویزا داخل ہو سکیں گے، بشرطیکہ ان کا سفر سیاحت، کاروباری ملاقاتوں، علمی سرگرمیوں، عوامی یا سیاسی تقریبات، کھیلوں کے مقابلوں، یا ٹرانزٹ کے لیے ہو۔ یہ فیصلہ باہمی اصول (Reciprocity) کے تحت کیا گیا ہے، کیونکہ چین اس سے پہلے روسی شہریوں کے لیے یہی سہولت فراہم کر چکا ہے۔

تاہم ویزا میں نرمی کا یہ قانون ان چینی شہریوں پر لاگو نہیں ہوگا جو:

Advertisement

روس میں ملازمت کے لیے جاتے ہیں

طویل مدتی قیام یا تعلیم کے لیے سفر کرتے ہیں

بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ میں بطور ڈرائیور، عملہ، فریٹ فارورڈر یا مترجم کام کرتے ہیں

حکم نامہ فوری طور پر نافذ ہو چکا ہے، جس سے توقع ہے کہ نہ صرف سیاحت بڑھے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں اور دوطرفہ روابط میں بھی اضافہ ہوگا۔ چین کی جانب سے دی گئی ویزا فری سہولت بھی 14 ستمبر 2026 تک مؤثر رہے گی، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط ہونے کی امید ہے۔