ماسکو میں روس–پاکستان یوریشین فورم 2025 کا انعقاد، علاقائی رابطہ کاری اور تعاون پر غور

ماسکو میں روس–پاکستان یوریشین فورم 2025 کا انعقاد، علاقائی رابطہ کاری اور تعاون پر غور

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس–پاکستان یوریشین فورم 2025 کا دو روزہ انعقاد 16 اور 17 دسمبر 2025 کو یونیورسٹی آف ورلڈ سیولائزیشن (UWC) میں کیا جا رہا ہے۔ یہ اہم بین الاقوامی فورم سفارت خانہ پاکستان، ماسکو کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے، جبکہ اس کی مشترکہ میزبانی کنسورشیم آف ایشیا پیسیفک یوریشین اسٹڈیز (CAPES)، یونیورسٹی آف ورلڈ سیولائزیشن، روس اور فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (FUUAST)، پاکستان کر رہے ہیں۔

فورم میں پاکستان اور روس کے ممتاز سفارتکاروں، پالیسی ماہرین، اکیڈمکس اور قانون سازوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ نمایاں مقررین میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی مؤثر آواز سینیٹر مشاہد حسین سید، ڈاکٹر ماریہ سلطان (چیئرپرسن و صدر SASSI یونیورسٹی)، ڈاکٹر شبانہ فیاض (قائداعظم یونیورسٹی)، روسی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر سیکنڈ ایشیا الیکسی پاولوفسکی، سابق روسی سفیر برائے سعودی عرب سفیر آندرے باکلانوف، روسی سفیر برائے پاکستان سفیر البرٹ خوروف، ممتاز سفارتکار سفیر ایگور خالیونسکی، ڈاکٹر پروخور تیبن (HSE یونیورسٹی ماسکو)، پروفیسر اولیگ سولبوچیکوف (ریکٹر UWC)، روسی اسٹیٹ ڈوما کے ڈپٹی نکیتا بریزن اور پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان (وائس چانسلر FUUAST اسلام آباد) شامل ہیں

Advertisement